0

تخت بھائی فلائی آوور روڈ جب سے بنا ہے توعوام کیلئےعذاب بن چکا ہے

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی کی فلائی آوور روڈ جب سے بنا ہے تو تخت بھائی کی عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے اور روزانہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جب کہ ان فلائی اوور پر آئے روز کئی بار حادثات رونما ہوتے ہیں ان حادثات نے کئی لوگوں کی جان لے چکے ہیں اور اگر کوئی جان بحق ہونے سے بچ جاتا ہے تو وہ شدید زخمی ہوتا ہے ان کی وجہ سے یہ فلائی اوور ایک خونی فلائی اوور بن چکا ہے۔ یہ فلائی آوور اور شہروں کی طرح کشیدہ نہیں ہے یہ نہایت تنگ ہے جب ایک گاڑی دوسری گاڑی سے گزرنے کی کوشش کرتا ہے تو حادثات کی نظر ہو جاتا ہے۔ ہمارے سیاستدان تو اور کاموں پر تنقید کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر توجہ نہیں کرتے آخر کیوں؟اس علاقے میں کوئی مضبوط لیڈر شپ نہیں ہے – باہر سے لوگ آکر یہاں پر الیکشن کرواتے ہیں اور جیت کر یہاں سے جا کر پھر دور دور تک نظر نہیں آتے۔ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ فلائی اوور پر پیدل بھی چلتے ہیں ان فلائی اوور پر دونوں سائیڈ پر کوئی بڑی دیوار نہیں ہے ان کے نزدیک بے شمار گھر ہے جو بھی اسے گزرتے تو یہ گھر ان لوگوں کو صاف نظر آتے ہیں کیونکہ یہ فلائی اوور سے کافی نیچے ہے اور نزدیک گھروں کی چار دیواری کی پامالی ھوتی ھے اور ان کو توجہ نہیں دیتا اگر دونوں سائیڈ بڑی دیواریں بنائے جائے تو یہ گھریں محفوظ ہوں گے اس مسئلے پر نہ ہی وزیر نہ ہی ایم این اے اور نہ ہی موجودہ ایم پی اے کسی نے بھی ان مسئلوں کی طرف توجہ نہیں دیا اور ہر کوئی اپنے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں کیا یہی ہے نیا پاکستان؟ اگر حکومت اس فلائی اوور پر ٹریفک پولیس تعینات کردی تو کافی حد تک حادثات میں کمی آ سکتی ہے اور اگر ون وے کیا جائے تو یہ بھی ایک بہترین مشورہ ہے۔ موجودہ حکومت صرف مہنگائی اور گیس بجلی کے بلوں میں اضافہ کرنے کی مہارت رکھتے ہیں یہ ہے نیا پاکستان؟ اگر غریب مہنگائی سے مرتے ہیں تو کوئی پروا نہیں کیونکہ یہ ہے نیا پاکستان؟الیکشن آتے ہے تو یہ سب سیاستدان بھائی جان بن جاتے ہیں لیکن الیکشن جیت کر پھر خان بن جاتے ہیں۔ اور غریبوں کی کمانے کی جگہوں کو مسمار کرتے ہیں۔ نئے پاکستا میں مہنگائی۔گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کرتے کیونکہ یہ ہے نیا پاکستان؟ (مشورہ)اگر فلائی اوور کو بند کرکے اس فلائی اوورپردکانات بنا یا جائے تو ٹی ایم اے والے کوہر مہینے کرائے کی صورت میں حکومت کو فائدہ تو ہو گا پھر نہ کہنا کہ یہ ہے نیا پاکستان؟

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں