0

آئی جی پی کے پی کا ضلع خیبر میں پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے پولیس انسپکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے ضلع خیبرلیویزسنٹرمیں پولیس ٹریننگ انسٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ جس کے بعد زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کا جائزہ بھی لیاگیا۔ پولیس کی تربیت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئی آئی جی پی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی اضلاع کے خاصہ دار فورس اب پولیس میں ضم ہوچکے ہیں۔5 ہزاراہلکاروں کی تربیت مکمل جبکہ 3 ہزارکی تربیت جاری ہے جبکہ پاک آرمی کے مشاورت سے قبائلی اضلاع میں 28 پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں خاصہ دارفورس پاک آرمی کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ لڑکر اپنی جانوں کی نزرانے پیش کئے ہیں اس لئے قبائلی اضلاع کے پولیس کو بھی وہی سہولیات دینگے جو صوبے کے دیگر اضلاع کے پولیس کو حاصل ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں