0

امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفان اور برف باری نے تباہی مچادی اور ہرطرف برف کاراج ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے جہاں بجلی کی طلب میں اضافے کے نتیجے میں بجلی کے بریک ڈان کاامکان ہے۔ قومی محکمہ موسمیات(این ڈبلیو ایس)نے بتایا ہے کہ برفباری کے ساتھ طوفانی ہواں کے باعث اوریگون، کینٹکی، مسی سیپی، الاباما، اوکلاہوما سمیت150ملین سے زائد امریکی متاثر ہوں گے۔سرد طوفان کے پیش نظر لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں برفانی طوفان سے کئی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہوگئی ہے، یہاں تک کہ طوفان نے میکسیکو کے شمالی حصوں کو بھی متاثر کیا ہے جہاں بجلی معطل ہونے سے چار لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرد اور تیز ہواؤں اور طوفان نے لوگوں کی نقل وحمل کو بھی متاثر کیا ہے، اور ویکسی نیشن سائٹس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔جارج بش انٹرنیشنل  ائرپورٹ سمیت کئی بڑے ہوائی اڈوں پر سینکڑوں پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹیکساس، اوکلاہوما اور کینساس کے کچھ حصوں میں 12 انچ (30 سینٹی میٹر)تک برف  پڑنے کا امکان ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں