0

بٹ خیلہ لیویز پوسٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کے خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے منگل کے روز لیویز پوسٹ بٹ خیلہ میں معذور افراد کے مسائل اور مشکلات کو سنے اور موقع پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرانوارلحق،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد،ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر معظم خان کے علاوہ تمام ضلعی محکموں کے افسران ونمائندوں،علاقے کے ممتاز سماجی شخصیات اور معذور افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں معذور افراد نے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کو اپنے درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل ضلع ملاکنڈ کے معذور افراد کے لیے خصوصی تعلیم کے لیے سکول کا قیام،ہنر سکھانے کے لیے ٹکنیکل تعلیم،روز گار کے لیے بلاسود قرضے کی فراہمی،سرکاری ملازمتوں میں 2% کوٹہ کو بڑھانا،ہسپتال میں مخصوص کاونٹر مقرر کرنا،سرکاری دفاتر میں عزت،سرکاری آٹے میں کوٹہ کی فراہمی،ہسپتال میں فزوتھراپی کے آلات،احساس پروگرام اور زکواۃفنڈ سے آلات کی فراہمی اور ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے تاکہ خاندان کے افراد پربوجھ نہ ہو شامل تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے معذور افراد کے مسائل اور مشکلات کو غور سے سنااور بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ضلعی افسروں کو ہدایت کی اور ان کو یقین دلایا کہ معذور افراد کے تمام مسائل اور مشکلات کومن وعن حل کرنے کے لیے متعلقہ فورم سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو ہنر سکھانے کے لیے ٹیکنیکل تعلیم کے سہولیات بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر معاشرے میں عزت کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرسکے۔معذور افراد نے کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں