0

بھارت میں بس نہر میں گر گئی، 30 افراد ہلاک

نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس نہر میں گرنے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی شادرہ نہر میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 50 مسافر سوار تھے۔انسپکٹر جنرل امیش جوگا کے مطابق بس میں سوار7 افراد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ قریبی ڈیم سے نہر میں چھوڑا جانے والا پانی کم کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔وزیر تلسی سلاوٹ اور اقلیتی وزیر رام کھیلاوان نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی حادثے سے متعلق پل پل کی خبریں حاصل کر رہے ہیں اور اب تک کی تفصیلات کے مطابق 30 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔حادثے کے فوری بعد بھاری مشینری جائے حادثہ پر پہنچا دی گئی جبکہ غوطہ خوروں کی ٹیم لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔مدھیہ پردیش حکومت نے حادثے کے باعث گھروں کی افتتاحی تقریب ملتوی کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں