0

پیپلز پارٹی کی صدارتی ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں صدارتی ریفرنس واپس بھجوا نے کی استدعا کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست دائر کر دی، درخواست پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے دائر کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس واپس بھجوا دے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے، حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کیلئے دائر کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں