0

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)حکام نے بتایا کہ سی کیٹیگری والے ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لینے کے عمل میں آسانی ہوگی۔سی اے اے حکام نے بتایا کہ سی کیٹیگری والے ممالک سے روزانہ ایک ہزار مسافر اسلام آباد آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے پہلے مسافروں کو اے ٹو لاونج میں ٹیسٹ کیلئے بھیجا جاتا تھا۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کیا گیا، سی کیٹیگری میں برطانیہ، ساوتھ افریقہ، برازیل، پرتگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں