0

بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں نے دو جواں سالہ بھائیوں کو بہن سمیت قتل

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں نے دو جواں سالہ بھائیوں کو بہن سمیت قتل،کمسن بھائی کو زخمی جبکہ پورے خاندان کو اپنے ہی گھر سے بے دخل کرکے بھتہ خور اسی گھر میں منشیات فروشی کا دھندہ کررہے ہیں ملزمان طرح طرح کی دھمکیاں دے رہے ہیں ایک ہفتے کے اندر اندر ملزمان گرفتار نہ کئے گئے اور ہمیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو چھوٹے بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑکر ڈی پی او نوشہرہ کے دفتر کے سامنے اجتماعی خودسوزیاں کریں گے اس سلسلے میں نوشہرہ کے علاقہ تھانہ اکوڑہ خٹک کے حدود میں واقع ملی خیل کی رہائشی ماہ نور نامی دوشیزہ نے اپنی والدہ  بس نامہ اور بیوہ بھاوج بخت ناز کے ہمراہ نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سجاد، زید اللہ، ظاہر، کامران، عظیم، فردوس، نواب، اسد اور دولت ہم سے بھتہ کا مطالبہ کر رہا تھا جس پر ہم نے انکار کر دیا تو اس سب نے ملکر پہلے میری بہن شاہدہ کو قتل کیا پھر میرے بھائی برکت کو قتل کیا برکت کے بعد ان ظالموں نے میرے کمسن بھائی علی پر فائر کرکے زخمی کر دیا اور اب انہوں نے میرے جواں سالہ بھائی انور شاہ کو قتل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے ہمارے گھر پر قبضہ کرکے اسی گھر میں منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں اور ہمیں اپنے ہی گھروں سے بے دخل کر دیا ہے اور ہم اپنے گھر کے مالک ہوتے ہوئے بھی در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار اپنی فریاد لیکر پولیس کے پاس گئے ہیں لیکن مقامی پولیس ان بااثر بھتہ خوروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی الٹاملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، آجی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی، ڈی آئی جی مردان ریجن اور ڈی پی او نوشہرہ سے داد رسی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیں با اثر بھتہ خوروں، منشیات فروشوں سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے انصاف دلائیں بصورت دیگر ایک ہفتے میں انصاف نہ ملنے پر ہم ڈی پی او نوشہرہ کے دفتر کے سا منے خود پر اور اپنے بچوں پر پیٹرول چھڑ کر  اجتماعی خود سوزیاں کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری نوشہرہ پولیس پر عائد ہو گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں