0

لنڈاکی پولیس کی کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں چرس برامد

بریکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) لنڈاکی پولیس کی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں چرس بر امد ملزمان گرفتار، مزی اہم انکشافات متوقع۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز  لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج  اے ایس ائی بخت رحمن خان نے  ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج اعجاز خان، ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش  کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی  بریکوٹ سرکل  حبیب اللہ خان کے نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھا نہ غالیگے دوار خان قیادت میں لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی بخت رحمن خان نے اپنے پو لیس نفری کے ہمر ا ناکہ بند ی کر کے پشاور سے سوات انے والے موٹر کار نمبر  9294B,swat  جو سوات ارہا تھا  لنڈاکی کے مقام پر پو لیس نے روکنے کااشارہ کیا۔ تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 2400  گرام اعلیٰ کوالٹی چر س برامد ہو ئی۔ پو لیس نے موٹر کار میں سوار خان سید ولد لعل سید ساکن چارسدہ روڈ پشاور، امیر احمد خیسر۔ گل بہادر ولد رحمت علی ساکن بالا مانڑی پشاور کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتش شروع کردی ؎اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل حبیب اللہ خان لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج  بخت رحمن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دڈی ائی جی ملاکنڈ رینج اعجاز خان ڈی پی او سوات دلاور بنگش کے خصوصی ہدایات پر سماج دشمن کے عناصر کے خلاف گھیر اتنگ کردیا  ہے،علاقے سے منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث لوگوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، انہوں عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ جرائم پر قابو پانا عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں  عوام پو لیس کے ساتھ تعاون کر کے جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں