0

امریکا میں برفباری سے نظام درہم برہم، 23 افراد ہلاک

ٹیکساس (مانند نیوز ڈیسک) امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکامیں برفباری سیکم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد افرادبجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات ٹینیسی، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کینٹیکی اور لیوزی اینا میں ہوئیں۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو برفباری کا سامنا ہے اور نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے جب کہ ملک میں برفباری سے پائپ لائنیں جم گئیں اور قدرتی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں