0

تخت بھائی مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ تھانہ تخت بھائی اور تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے چوری کے مقدمات میں مطلوب 02 ملزمان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا۔گرفتارملزمان میں شاہ فہد ولد سرتاج سکنہ تورڈھیر کوتھانہ تخت بھائی پولیس نے گرفتارکرکے ملزم کی نشاندہی پر مال مسروقہ رقم ایک لاکھ 58 ہزار روپے جبکہ ملزم نجم الدین ولد جمعہ دین سکنہ اپردیر کو تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے گرفتارکرکے ملزم کی نشاندہی پر مال مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں