0

ملاکنڈ میں ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈک ملاکنڈ ورکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے تمام ضلعی محکموں کے افسران سے کہاہے کہ ضلع بھر میں مفاد عامہ کے جاری اور نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرکے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوسکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں کسی قسم کی حائل رکاوٹوں یا تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور اگر کسی بھی افسر /اہلکار یا ٹھیکیدار کو ترقیاتی منصوبوں میں سست روی یاغفلت کا مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ملاکنڈ میں ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرملاکنڈ انوارلحق اور تمام ضلعی محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ،سٹریٹس لائٹس، درگئی ریسکیو1122 کے دفتر اور فیملی پارک کے قیام،مختلف سٹرکوں،پلوں پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر مصور خان غازی نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کے معیار اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ قومی وسائل قوم کی امانت ہے اور ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کو آڑے نہیں آنے دینگے۔انہوں نے گورنمنٹ کالج پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں