0

وزیراعظم کا مشن ملک کو سرسبز بنانا ہے، ڈپٹی کمشنر بٹگرام

بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمیدخان نے کہا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ملک کو سرسبز بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر سال شجر کاری مہم شروع کی جاتی ہے بالخصوص شہروں کے درجہ حرارت کو بہتر رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔پوری قوم سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت بھی کریں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز واٹرشیڈ رینج بٹگرام کے زیر اہتما م مو سم بہا ر کی شجر کا ری مہم میں پودا لگا کر شجر کا ری مہم کاافتتاح اور منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت،  ڈی ایف او واٹر شیڈ بٹگرام اور ڈی ایف او محکمہ جنگلات  بٹگرام عقیل عباس سیمت علاقے کے مغززین اور مشران نے شرکت۔اس موقع پر شجرکاری مہم موسم بہار سال 2021,،10بلین ٹری پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمیدخان نیواٹرشیڈ رینج بٹگرام  کے حوالے سے تقریب ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمیدخان نے پودا لگایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں