0

یونیورسٹی آف لکی مروت میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت انور خان شیرانی بھی موجود تھے، یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان، اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔ شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے یونیورسٹی کی تعمیری سائٹ پر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ یو نیورسٹی آف لکی مروت میں گو گرین(Go Green) مہم شروع کی گئی ہے جس کا اصل مقصد زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں تاکہ ماحول کی حفاظت کے ساتھ ساتھ طلباء اور عام لوگوں میں شجرکاری کی اہمیت اور ماحول دوست پالیسی اجاگر ہو۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگاتے ہوئے مزید کہا کہ شجرکاری ایک اہم اور مقدس فریضہ ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہیں کہ درخت لگانے کا کام خود سے شروع کریں۔ رجسٹرار انعام اللہ خان نے کہا کہ شجرکاری ایک نیک عمل ہے اور سب کو درخت لگانے میں بھرپور حصہ لینا چاہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی میں گو گرین شجرکاری مہم کو سراہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں