0

ایبٹ آباد سے سرکاری آٹا آزاد کشمیر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) 02گاڑیوں سے 176 توڑے آٹا آزاد کشمیر سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ملزمان کو تھانہ بکوٹ میں بند کیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء ا للہ کی ہدایات پر سستے آٹے کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سستے آٹے کی فروخت سے متعلق انکوائری کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے02 گاڑیوں سے176 توڑے سرکاری آٹے کی آزادکشمیر سمگل کو ناکام بنایا اور دونوں گاڑیوں اور ڈرائیورز کو تھانہ بکوٹ میں بند کر دیاگیا جن کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی ویگن 76 توڑے لے کر بکوٹ کی جانب جا رہی تھی جبکہ دوسری گاڑی جیپ  100 توڑے لے کر بکوٹ کے راستے پر آزاد کشمیر جا رہی تھی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دو نو ں ڈرائیورز اور گاڑیوں کو تحویل میں لیا جن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ ایبٹ آباد کے لوگوں کے لیے ملنے والا آٹا شہر سے باہر سمگل ہونے کے بعد ان کے تھیلے چینج کیے جاتے ہیں اور اسی آٹے کو 1400 روپے فی 20 کلو گرام توڑہ فروخت کیا جاتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں