0

اماندرہ جالاوانان بازار الیکشن میں عوام دوست پینل کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) 25فروری کواماندرہ جالاوانان بازار الیکشن میں عوام دوست پینل کی پوزیشن مستحکم ہو گئی چیئرمین شپ کے امیدواراورنگزیب خان نے کہا کہ انتخابات میں ان کے حصہ لینے کا اصل مقصد تاجر وں اور عوام کو پرامن و سازگار ما حول فراہم کر نا ہے تاکہ کرونا اور دیگر قدرتی آفات سے متا ثرہ علاقے میں تجارتی تفریحی وسیاحتی سر گرمیاں تیز ہو سکے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ تاجروں کو متحد ومنظم کئے بغیربرادری کے مسا ئل کا حل ممکن نہیں جس کیلئے منتخب قیادت کی اشد ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ مالک وکرایہ دار تنازعہ لوڈ ان لوڈ سمیت بینکوں سے متعلقہ مشکلات کا حل اور مختلف سرکاری محکموں سے افہام وتفہیم پید ا کر نا ا ن کی تر جیحات میں شامل ہے جبکہ آگ و دوسرے حادثات سے متاثرہ دکانداروں کیلئے فنڈزکا قیام بھی ہمارے پروگرام کا حصہ ہے انھوں نے اماندرہ اور جالا وانان کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ 25فروری کو اپنا ووٹ عوام دوست پینل کے انتخابی نشان موٹر کار کے حق میں استعمال کر کے اپنے مسائل کا حل یقینی بنائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں