0

بنوں، غیر مقامی افراد کی بھرتی کی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد نے محکمہ تعلیم سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے غیر مقامی افراد کی بھرتی یا میرٹ کی ناانصافی کی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قدرت اللہ,محمد علی اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند دن پہلے شمالی وزیرستان میں محکمہ تعلیم نے اخبار میں اشتہار دیا تھا کہ مختلف کالجوں میں مر د اور خواتین کی نشستیں خالی ہیں جس کیلئے مختلف مرد اور خواتین نے درخواستیں جمع کی ہیں اب ہمیں مختلف ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ غیر مقامی افراد اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی جارہی ہے ڈاکٹر کامولا جان کی صاحبزادی میرٹ کی بنیاد پر آتی ہے لیکن اس کے ساتھ حق تلفی ہونے کا اندیشہ ہے اُنہوں نے صوبائی حکومت,صوبائی وزیر ریلیف و آباد کاری محمد اقبال خان وزیر,ایم این اے محسن داؤڑ اورایم پی اے میرکلام سے مطالبہ کیا کہ اندیشے کا نوٹس لیا جائے اگر غیر مقامی افراد کی بھرتی یا میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی گئیں تو ہم مجبوراً احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت سے رجوع کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں