0

حلال فوڈ اتھارٹی، لائیوسٹاک اور محکمہ فوڈ نے نورنگ بازار میں مشترکہ کاروائی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) سیکرٹری فوڈ خوشحال خان،ڈائریکٹر فوڈ زبیر خان اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کی ہدایت پر اور ڈسٹر کٹ کنٹرولر امان اللہ کی نگرانی میں حلال فوڈ اتھارٹی، لائیوسٹاک اور محکمہ فوڈ نے نورنگ بازار میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے صفائی کی ناقص انتظامات، خودساختہ مہنگائی،ناپ تول میں کمی اور ذخیر اندوزی کرنے والے تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق نورنگ بازار میں حلال فوڈ اتھارٹی، لائیوسٹاک اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ طور پر بیکریوں،ہوٹلوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔صفائی کی ناقص انتظامات، ناپ تول میں کمی خودساختہ مہنگائی پیداکرنے اور ذخیر اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد تاجروں کو موقع پر جرمانہ کردیا انہوں نے تاجربرداری پر زور دیاکہ وہ کاروبار کو قانون کے مطابق بنائیں اس کے علاوہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ناپ تول میں کمی، خودساختہ مہنگائی اور ذخیر اندوزی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں