0

مردان میں رنگا رنگ فیملی فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیاں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مردان میں رنگا رنگ تین روزہ فیملی فیسٹیول الحمرا شادی ہال محبت آباد مردان میں اپنی تمام تر رنگینیاں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوگیا ۔فیملی فیسٹیول میں دستکاری سنٹروں میں بنے ثقافتی اشیاء اور روایتی کھانوں کے سٹالز لگائے گئے تھے۔ دن بھر اور رات گئے تک فیملیز اپنے بچوں کے ہمراہ فیسٹیول کی رنگینوں سے لطف اندوز ہوتے رہے، فیملی فیسٹیول کے آرگنائزر آمنہ جمشید اور ایمن زاہد حسین تھی۔ کمپیئرنگ کے فرائض نوجوان سوشل ورکر عطا اللہ اور شاہ سوار دے رہے تھے تین روزہ فیسٹول میں گلوکاروں اور فنکاروں کی بہترین پرفارمنس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے فیسٹیو ل میں میوزک، کامیڈی، روایتی ڈانس اوردیگر رنگا رنگ پروگرامز سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے ۔جبکہ بچوں کیلئے خصوصی کڈز زون بنایا گیا تھا جس میں بچوں کیلئے جھولے ،کڈر پرفارمنس اور بچوں کے مابین مقابلے منعقد کئے گئے ۔اختتامی شام میں ملک کے معروف فنکاروں اسماعیل شاہد، بابا خان، منجن ماما اور عدنان نے اپنے بہترین پرفارمنس سے سماں باندھ دیا ۔کانسپٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف خان اتوزئی، صوبائی یوتھ اسمبلی خیبر پختو نخوا کے چئیر مین عابد خان اتوزئی نے جائیداد ڈاٹ کام کے سی ای او عمیر خان اتوزئی کے ہمراہ  منعقدہ فیسٹیول کادورہ کیا اس موقع پر عارف خان اتوزئی نے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے فیسٹیول میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے والے فیملیز کی شرکت پر خوشی اور مسرت کا اظہارکرتے ہوئے فیسٹیول کے انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں حراج تحسین پیش کی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔عابد خان اتوزئی نے فیسٹیول کے آرگنائزنگ کمیٹی کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہاس قسم کی سرگرمیوں کا مقصد خیبر پختونخوا کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لانا ہے نوجوان نسل کو اپنی ثقافت ٗثقافتی اقدار اور اپنے ثقافتی صنعت سے بھی آگاہ کرنا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں