0

ہنگو، فوڈ سیفٹی آفیسر کا بازار کا معائنہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) سیکرٹری فوڈ خوشحال خان اور ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا ہ کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو قاضی فداء الرحمان کے نگرانی میں فوڈ انسپکٹر روح الاامین خان  اور حلال فوڈ اتھارٹی کے  فوڈ سیفٹی آفیسر ماجد خان اور دیگر عملہ کے ہمراہ ہنگو بازار کا معائنہ کیا۔دوران وزٹ ملک شاپس سالن مصالحہ جات ; مر غی فروشوں کے  دوکانوں میں  مصالحہ جات  کا معیار   کوالٹی  صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا اس دوران 6 دوکانوں سے سالن مصالحہ جات  کے نمونے لیکر کوالٹی چیکنگ کے لئے لیبارٹری ارسال کردی گئیں اس حوالے سے ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمان کا کہناتھا کہ سیکرٹری فوڈ خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر انسداد ملاوٹ خصوصی مہم کے تحت محکمہ فوڈ ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردنی فراہمی یقینی بنانے کیلئے  دن رات کام کر رہی ہے۔ اس ضمن میں  متعدد دوکانداران کو نوٹسسز بھی جاری کی گئیں ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں