0

سینیٹ الیکشن، فرحت شہزادی نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)کی امیدوار فرحت شہزادی عرف فرح خان نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے۔حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والی فرحت شہزادی خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کی امیدوار تھیں۔لاہور میں الیکشن کمشنر نے فرحت شہزادی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کر رکھا تھا جہاں انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ہی واپس لے لیے۔واضح رہے کہ فرحت شہزادی خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان ہیں جنہوں نے اپنے اصل نام فرحت شہزادی سے ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں