0

بنوں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے تحصیل آفس ڈومیل میں مبینہ کرپشن کے خلاف لنک روڈ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیلدار اور عملے کے تبادلے کیلئے سوموار تک کی ڈیڈلائن دے دی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا احتجاجی مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق تحصیل ڈومیل کے ناظم فدا محمد خان وزیر,تحصیل ڈومیل کے صدر اسرار خان,سابق ڈسٹرکٹ کونسلر حلیم زادہ وزیر,تحصیل ڈومیل کے فنانس سیکرٹری شیر محمد خان,تحصیل بنوں کے صدر سکندر حیات خانسابق ضلع کونسلر معصوم وزیر,ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حشمت وزیر,،مہربان ایڈوکیٹ,سمیع وزیر،عدنان خان ایڈوکیٹ ودیگر مشران کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ وزیر اعظم عمران خان کا منشور ہے اور پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلی ہے جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہے پی ٹی آئی کے ہر ایک کارکن سراپا احتجاج رہے گا تحصیل ڈومیل آفس میں کرپٹ عملہ بیٹھا ہے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے اُنہوں نے قرارداد پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل ڈومیل سے تحصیلدارتبدیل کرکے معطل کیا جائے اور ان کے خلاف شفاف انکوائری مقرر کی جائے اُنہوں نے دھمکی دی کہ نوردارز کے خلاف کاٹی ایف آئی آر واپس نہ لی اور ان کو باعزت رہا نہ کیا تو سوموار کے دن تحصیل آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں