0

بٹ خیلہ ظفر پارک میں یوتھ کرکٹ ٹور نامنٹ کا اختتام پذیر

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے زیر اہتمام ظفر پارک میں کھیلا جانے والا پہلا یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام پذیر ہو گیابیس روز جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیموں نے حصہ لیا اختتامی تقریب کے مہمان خصو صی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے فاتح ٹیم بردر الیون کے کپتان زبیر علی خان کو ٹرافی دی جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک طارق شہزاد نے مہمان خصو صی کو یاد گاری شیلڈ کا تحفہ دیا تقریب کے دیگر مہمانوں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوید خان سینئر صحا فی خالد اقبال تاجر رہنما ؤں سلطان یوسف ملک ریاض نصیب الر حمن رحمت جان ہاکی کے ممتاز کھلاڑی فضل محمودامجد خٹک اور ماسٹر صبغت اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے محسن خان نے مین آف دی میچ شاداب نے مین آف دی سیریزمہران نے بیسٹ بالر اور زبیر نے بہترین بیسٹمین کا انعام وشیلڈز وصول کیں ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے فرائض طار ق حسین اور ضیاء اللہ خان نے انجام دیئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں