0

تخت بھائی میں کھلی کچہری کا انعقاد

شیر گڑھ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل کمپلیکس تخت بھائی میں کمشنر مردان اور ڈپٹی کمشنر مردان نے عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مختلف مکتبہ فکر کے ساتھ تعلق رکھنے والے تحصیل تخت بھائی کے طول و عرض کے درجنوں باشندوں نے مسائل اور شکایات کے انبار لگا دیئے شکایات اور مسائل میں سے زیادہ تر کا تعلق واپڈا تحصیل انتظامیہ پولیس محکمہ صحت ٹی ایم اے اور محکمہ  ایریگیشن این ایچ اے محکمہ سوئی نادرن گیس اور ریوینیو سے متعلق تھے  کمشنر مردان نے کھلی کچہری میں اٹھائے گئے سوالات کے متعلقین کو ان کے ایک ایک سوال کا جواب دیا تفصیلات کے مطابق جمعرات  کے روز تحصیل کمپلیکس تخت بھائی میں کمشنر مردان منتظر خان ڈپٹی کمشنر مردان عارف اللہ خان نے تحصیل تخت بھائی کے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا کھلی کچہری میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمردان فنانس ۔ریوینیو مجیب الرحمان ۔اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلا فھیم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی و نور زالی خان ،  اے ایس پی تخت بھائی محمد قیس،ڈی ایچ او مردان کچکول خان ایم ایس تخت بھائی ہسپتال ڈاکٹر عبدالہادی تحصیلدار تخت بھائی فضل کریم ۔رجسٹرار میاں مکمل شاہ۔ سروس ڈیلوری منیبجر سجاد خان سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران موجود تھے کھلی کچہری میں تحصیل تخت بھائی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شکایات اور مسائل کے انبار لگا دیئے کھلی کچہری میں جن افراد نے مسائل اور شکایات پیش کر دیئے ان میں بار اسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کے سابق صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ انور علی خان ایڈوکیٹ رومان شاہ ایڈوکیٹ  پیپلزپارٹی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری عرفان خان پیپلز یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عثمان شاہ انجمن دکانداران ہاتھیان کے صدر سردار بہادر انجمن دکانداران شیرگڑھ بازار کے جنرل سیکرٹری حاجی بخت ذادہ ہاتھیان کے سابق ناظم عرب خان ایک خاتون سمیت درجنوں دیگر افراد شامل تھے کھلی کچہری کے شرکاء نے جو مسائل اور شکایات کمشنر مردان اور ڈپٹی کمشنر مردان کے سامنے رکھے وہ واپڈا محکمہ سوئی گیس ٹی ایم اے تخت بھائی  محکمہ صحت محکمہ تعلیم پولیس این ایچ اے  محکمہ ایریگیشن ریوینیو اور دیگر سرکاری محکموں سے متعلق تھے کمشنر مردان منتظر خان او ڈپٹی کمشنر مردان عارف اللہ خان نے اٹھائے گئے سوالات میں سے ایک ایک سوال کا جواب دیا اور مسائل کے حل کیلئے فوری ضروری احکامات موقع پر جاری کر دیئے جس پر کچہری کے شرکاء نے کمشنر مردان اور ڈپٹی کمشنر مردان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیاکمشنر مردان منتظر خان اور ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہو کر عوام کے مسائل بتدریج حل ہو رہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھ رہا ہے دیہاتی اور پسماندہ علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر لانے کے لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ملکر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔سرکاری اہل کار خادم بن کر ضرورتمندوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔عوامی مسائل کے بارے میں سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات وکلاء برادری کاشکاروں کی بڑی تعداد نے جائیداد کے علاوہ شہری و  مضافاتی علاقوں کے عوام کو  تعلیم، تجاوات کے مسائل، رابطہ سڑکیں صحت و  صفائی سمیت دیگر مسائل پیش کئے گئے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مردان منتظر خان  ڈی سی مردان حبیب اللہ عارف  نے لوگوں کو یقین دلایا کے سرکاری اداروں کے اہلکار خادم بن کر زندگی کی بنیادی سہولتیں گھر گھر پہنچا کر قومی فریضہ پورا کریگی۔ اس موقع پر انہوں نے بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انھوں نے عوام پر زور دیا ۔کہ ان کے دفتروں کے دروازے ہروقت کھلے ہے۔ انشاء اللہ میرٹ کی بنیاد پر کام ہونگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں