0

تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی، شکیل خان

درگئی (مانند نیوز ڈیسک) مالاکنڈ پی ٹی ائی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ اج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصارصرف اورصرت تعلیم پرہے۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز بی آئی ایس ٹی سکول کے دورے کے موقع پرسکول کے عملہ سے گفتگوکرتے ہوئے کے اس موقع پرپی ٹی آئی کے مقامی راہنماحضرت یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرانہوں نے پودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم عا م کرنے کیلئے سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کیلئے مختص کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے انہوں نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا انہوں نے کہاکہ طلباء پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ اج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصارصرف اورصرف تعلیم پرہے اورتعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں