0

فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کر دیا۔عدالتِ عالیہ میں قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر دی۔قادر خان مندوخیل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے ا نکار کر دیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نا اہل ہیں۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ فیصل واوڈا کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جائیں، انہیں سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیا جائے۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کی دائر کی گئی اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن، ریٹرنگ آفیسر اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں