0

محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کے عملے کو سراہتا ہوں، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں، وہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اورجدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنے پر میں ایف بی آرکے صدر دفترکی ٹیم کو بھی شاباش دیتاہوں۔ جولائی 2021 میں پوری فعالیت کے بعد اس سے اربوں روپے کے اضافی محاصل میسر ہوں گے،جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں