0

نورنگ میں جے یو آئی کے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی) جے یوآئی کے حاجی گل اسلم خان خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔گزشتہ روز شاخ قلی خان کے علاقے پسنی میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں اے این پی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرور خان اور ضلعی نائب صدر طاہرباچاسمیت دیگر مقامی قائدین سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔شمولیتی تقریب میں جے یوآئی کے حاجی گل اسلم خان خاندان سمیت جے یوآئی کو خیر باد کہہ کر عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت شمولیت کااعلان کرتے ہوئے اے این پی کی قیادت اسفندیارولی خان،صوبائی صدر ایمل ولی خان اورضلعی صدر ملک علی سرور خان پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔اس موقع پر ضلعی صدر ملک علی سرور خان نے پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کو سرخ ٹوپی پہنائی اور شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے دور اقتدار میں پختونوں کے لئے صحت،تعلیم،سڑکیں سمیت دیگر سہولیات گھروں کی نزدیک میسر کی بلکہ پختون قوم اپنی شناخت دی انہوں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے جن میں ریاست مدینہ کاقیام،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر شامل ہے،حکومت ان تمام وعدوں میں ناکام ہوچکی ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کا عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں انہون نے مزید کہاکہ این پی پختون قوم کی ضامن جماعت ہے پختونوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں