0

نوشہرہ میں شکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے، شوکت یوسفزئی

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ کی سیٹ پرشکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔ نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بری شکست پراپنے ویڈیو بیان میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ نوشہرہ کے صوبائی حلقہ میں شکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔ نوشہرہ میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دونوں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے، تحریک انصاف کا مقابلہ کسی ایک جماعت سے نہیں گیارہ جماعتوں سے تھا، گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کوکامیابی سے نہیں روک سکیں۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے لئے آج کا دن لمحہ فکریہ ہے،ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود پی ایم ایل این کو شکست ہوئی،کرم میں جے یو آئی کی سیٹ تحریک انصاف نے جیت لی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جے یوآئی کی سیٹ پر شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر شکست کے بعد اپوزیشن کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کے تمام دعوؤں کی قلعی کھل گئی،اپوزیشن جماعتیں اپنے دوراقتدارمیں عوام کے لیے کچھ کرتیں تو آج ان کو اتنی شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ کی تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، حکومت ڈسکہ میں احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ کی غنڈہ گردی پر ایکشن لے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں