0

ہنگو پولیس نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس نے ضلع اورکزئی سے ہنگو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔صدر پولیس نے خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کوگاڑی سمیت گرفتار کرلیاہے۔حراست میں لئے گئے منشیات سمگلر کاتعلق ہنگوکیعلاقیدربندسے ہے جن کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔پکڑی گئی منشیات ضلع اورکزئی سے ہنگو سمگل کی جارہی تھی۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ محمدنزیرخان نے اس حوالے سے بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ صدرایس ائی ثواب علی خان کومخبرخاص نیاطلاع دی کہ اج کسی بھی وقت بذریعہ فلائنگ کوچ نمبری2221 مردان ضلع اورکزئی سے ہنگو کسی بھی قسم کی منشیات سمگل کی جا سکتی ہے۔اطلاع کومصدقہ جان کرایس ایچ او نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ صدرکیقریب مین روڈپر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی کہ اس اثناء میں ٹل کی جانب سے انیوالی مزکورہ فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانے میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی6کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برامد کرکے گاڑی میں سوار بین الاضلاعی منشیات سمگلرمحمدابرارولدمحمدیعقوب سکنہ دربند کوگاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ محمدنزیرخان نے بتایا کہ منشیات سمیت حراست میں لئے گئے منشیات کے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کاعمل شروع کردیاہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات ضلع اورکزئی سے ہنگو سمگل کی جارہی تھی جسکا گرفتار سمگلر نے اعتراف جرم بھی کرلیاہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(پی ایس پی)اکرام اللہ خان کی نگرانی میں قیام امن اور انسداد جرائم کی خاطرجرائم پیشہ عناصر خاص کرمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں