0

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برینڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کو مہنگا کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل فی لیٹر  45روپے تک مہنگا کر دیا گیا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 26روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ خشک دودھ اور بچوں کے لئے دودھ 100روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیسی گھی کی ایک کلو گرام قیمت میں 197روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیشنری آئٹمز کی قیمتوں میں 13روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ شیمپو کی بوتل چھ سے30روپے تک مہنگی کردی گئی ہے جبکہ کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں 15روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں