0

بلاول بھٹو کا 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے پاک افغان بارڈر کے علاقوں میں دہشتگرد حملوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے شہید فوجی جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، شہدا ء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں