0

بٹ خیلہ میں انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ سپورٹس ضلع ملاکنڈ کے زیر اہتمام انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ2020-21ء اختتام پذیر ہو گیاشگئی پیر خیل میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ضلع کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیافائنل میچ پیر خیل اور میخ بند کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجو کہ دلچسپ مقا بلے کے بعد پیر خیل والی بال ٹیم نے جیت لیا فائنل پروگرام کے مہمان خصو صی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد نوید احمدتھے جبکہ دیگر مہمانوں میں والی بال ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے جنرل سیکر ٹری عبید اللہ خان بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر صدیق اکبراور سماجی شخصیت عزیز خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے فائنل میچ دیکھنے کیلئے شہریوں نوجوانوں اور شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ڈی ایس او نے اس موقع پرٹورنامنٹ کی فاتح پیر خیل کی ٹیم کے کپتان کوٹرافی دی جبکہ ونر رنر اپ ٹیموں اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو پندرہ ہزار روپے کیش انعام سے نوازا اس علاوہ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں شیلڈز اور سر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں