0

محکمہ ایجوکیشن میں کلاس فور آسامیاں لاٹری پر، ریٹائرڈ علی مان شاہ

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ لائن آفسرعلی مان شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ایجوکیشن میں کلاس فورآسامیوں پر بااثرافراداپنے بندوں کو بھرتی کرنے کے لئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے رسی کشی جاری رکھے ہوئے ہیں اس سے پہلے بھی سرکاری محکموں میں غیرقانونی طریقے سے بھرتیاں کرکے میرٹ کی پامالی کی گئی ہیں۔ جبکہ عوام کی شکایت پر ایک فیصلہ عدالت نے محکمہ صحت خیبر میں غیرقانونی اور بغیرمیرٹ پر بھرتیوں کے خلاف جاری کیا ہے جس میں تمام نئے بھرتی ہونے والے افراد کو معطل کیا گیا ہے اس لئے عوام کو اس طرح کی بھرتیوں پر کافی تشویش ہیں اور اگر یہ بھرتیاں بھی سیاسی اثرورسوخ پر کی گئی تو پھر لوگ اس پر عدالت جائے گے جس سے معاملہ بھی پیچیدہ ہوجائے گا تو اس سے بہتر ہے کہ لاٹری پر بھرتیاں کی جائے جس طرح قبائلی اضلاع میں نئی قائم عدالتوں میں آسامیوں پر لاٹری کے زریعے بھرتیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیں کہ ضلع خیبر میں بھی کلاس فورآسامیوں پر لاٹری کے زریعے بھرتیاں کی اجازت دی جائے اس سے غریب لوگوں کی حق تلفی بھی نہیں ہوگی اور عوام کی تشویش بھی نہیں رہی گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں