0

نورنگ باز کلہ میں اراضی تنازع، فریقین کے مابین فائرنگ

سرائے نورنگ(مانند نیوز ٖڈیسک)نورنگ کے علاقے باز کلہ میں اراضی کے تنازع پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔زخمی کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تھانہ نورنگ کی حدود بازکلہ میں فریق اول میر قابل, سرور جان پسران شیر دل سکنہ باز کلہ اور گل محمد ولد ستار خان سکنہ باز کلہ جب کہ فریق دوم شیرعالم, ثناءاللہ پسران سیدعلم سکنہ تالہ سرمی خیل کے مابین اراضی پر تنازعہ تھا گزشتہ روز دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گل محمد ولد ستارخان زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد دینے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں