0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2472298 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2472298ہو گئیں، کیسز11کروڑ16لاکھ48ہزارسے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 509875،کیسز2کروڑ86لاکھ6ہزارسے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پرہے جہاں 156339ہو گئیں،کیسز1کروڑ9لاکھ91ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 82876افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد41لاکھ 51ہز ار تک پہنچ گئی۔برازیل میں اموات 246006ہو گئیں،کیسز1کروڑ1لاکھ 39ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 120365ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 41لاکھ 5ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 84147افراد موت کی آغوش میں چلے گئے،کیسز35لاکھ 83ہزار سے تجاوز کر گئے۔سپین میں اموات 67101ہو گئیں،کیسز31لاکھ 33ہزار ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 95486ہو گئیں، متاثرین کی تعداد27لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی۔ دنیا میں کورونا کے 8کروڑ 68لاکھ 15ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2کروڑ 23لاکھ 4ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں