0

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ٹیم کا یونیورسٹی آف لکی مروت دورہ

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ٹیم نے یونیورسٹی آف لکی مروت کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ایچ ای سی کے سٹینڈرڈز کے مطابق سب ڈیپارٹمنٹس اور سیکشنز کے کوالٹی اشورنس کا جائزہ لینا تھا۔ ایچ ای سی ٹیم کے کنوینر وائس چانسلر کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد پرفیسر ڈاکٹر منصور احمد تھے۔ دورے میں ایچ ای سی کی کوالٹی اشورنس ایجنسی کی مینیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹر نادیہ طاہر بھی شامل تھی باقی ممبرز میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز کے پروفیسر خالد اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے پروفیسر سراج الاسلام تھے۔ ٹیم نے یونیورسٹی کے مختلف سیکشنز اور ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور فائلوں کا معائنہ کیا۔یونیورسٹی آف لکی مروت کے ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر رفیق حسین نے ایچ ای سی ٹیم کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ ایچ ای سی ٹیم نے یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان اور رجسٹرار ا نعام اللہ خان سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی اور طلباء کے ساتھ بھی ملے۔وی سی لکی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ یونیورسٹی میں بھرتیوں کا عمل شفاف طریقہ سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں غریب اور نادرا طلباء کی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ ٹھوس اور اقدامات اٹھارہی ہیانہوں نے کہاکہ تعلیمی اخراجات کو حصول علم میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیاکہ وہ اپنی توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں کیونکہ آپ ہی ملک اور قوم کا مستقبل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں