0

بنوں، عمائدین نے ٹاؤن شپ پولیس سے جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر نارا ضگی کا اظہار

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) علاقہ ممندخیل سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے ٹاؤن شپ پولیس سے جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر نارا ضگی کا اظہار کرتے ہوئے 25فروری کو پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا اُنہوں نے پولیس پر مبینہ الزام لگاتے ہوئے کہاکہ نیک محمد نامی شخص کو پولیس نے سات روز تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعد بھاری مقدار میں منشیات رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا ہے اُنہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا میڈیا کے نمائندوں سے ملک حیات خان,ملک رسول خان,منیجر سیف اللہ و دیگر نے گفتگو کرتے کہاکہ گیارہ فروری کو نیک محمد اپنے ہوٹل میں درجنوں افراد کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران ایس ایچ او ٹاون شپ یسین کمال پولیس موبائل وین سمیت ایک پرائیویٹ گاڑی میں آئے اور نیک محمد خان کیساتھ اکیلے میں کچھ باتیں کرتے ہوئے اُنہیں تھانے لیجانے کو کہا اور چھپا لیا جبکہ اپنی اس حرکت کو چھپانے کیلئے ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریسور بھی اپنے ساتھ لے گئے بعد میں پولیس نے نیک محمد خان کے خلاف 54کلو چرس رکھنے کا مقدمہ درج کرکے اُنہیں علاقہ پنک سے ایک نامعلوم گاڑی میں چرس لاتے ہوئے ظاہر کیا ہے حالانکہ نیک محمد کو اُن کے ہوٹل سے درجنوں افراد کے سامنے سے اُ ٹھا کر تھانے لے گیا تھا اُنہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ،آئی جی خیبر پختونخوا سمیت ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او بنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پیش آنے والے واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور نیک محمد خان پر درج کئے جانے والے جعلی مقدمہ کو ختم کر کے اس میں ملوث تمام کرداروں کو قرار واقعی سزا دے بصورت دیگر 25فروری کو احتجاجی مظاہرہ کریں گے کچھ ہوا تو ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ او پر عائد ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں