0

حکومت تاجر برادری کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سہولیات فراہم کررہی ہے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ ملک سے غربت مٹانے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ کو سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی خواہ تاجروں کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو۔ تاجر برادری کا معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے اور دیرپا ترقی کے لئے مشترکہ طور پر ایمانداری اوردیانتداری سے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرسکے۔انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی طور پر بیدار ہوچکے ہیں، ہماری سیاست انسانیت اور انصاف کی سیاست ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 5 میں پی ٹی آئی رہنماء سجاد خان زرگر کے حجرہ لنڈیکس میں ایک پر وقار تقریب میں کیا۔ تقریب کا اہتمام سجاد خان زرگر کے صرافہ خاندان نے کیا تھا جسمیں چئیرمین ڈیڈیک کو ڈویژن کے لئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد خان زرگر نے کہا کہ صرافہ خاندان فضل حکیم خان کی قیادت میں سوات کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوگی اور ہر ممکن تعاون کرے گی۔ تقریب سے حاجی رحمت علی زرگر،حاجی منو زرگر،حاجی اخترعلی زرگر، ضلعی ممبر عشر وزکوٰۃ جہانزیب گوگل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں