0

نوشہرہ کینٹ پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی

نوشہرہ(مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔02رکنی گروہ گرفتار۔موٹرسائیکلیں فروخت کی۔نقدی برآمد۔شمشاد علی  ساکن بدرشی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل نمبری گھر کے باہر کھڑی کی۔گھر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد آکر دیکھا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے تھے۔وقاص رفیق ASP کینٹ نے زرداد خان SHO نوشہرہ کینٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کاٹاسک حوالہ کیا۔نوشہرہ کینٹ اور اردگردکے علاقوں میں مختلف راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں لگائی گئی۔اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے  ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان سید محمدولد لعل نواز اور اعجاز ولد ہاشم ساکنان امانگڑہ  کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کا متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف موٹر سائیکل چھین کر مختلف مقامات پر بیھج دیتے۔ملزمان سے موٹر سائیکلوں کی فروختگی کی نقد رقم 02 لاکھ 45 ہزار روپے  بھی برآمد کر لئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں