0

سینیٹ انتخابات ہائی جیک کر نیوالے جمہوریت پردھبہ ہیں، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ کے انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پردھبہ ہیں۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگومیں اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امورسمیت سینیٹ انتخابات پرمشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پردھبہ ہیں۔وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگومیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں