0

قرآنی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب ہے، مولانا طیب طاہری

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) مرکزی امیر جماعت اشاعت التوحید والسنتہ مولانا محمد طیب طاہری نے کہا کہ قر آنی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب ہے ۔دنیا و آخرت کی کامیابی قرآنی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو نے میں ہے۔توحید وسنت سے منور سینے کھبی باطل سے نہیں ڈرتے،مسلمانوں کے زوال کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے۔ان خیالات اظہار جماعت اشاعت التوحید والسنتہ پا کستان کے مر کزی امیر مو لانا محمد طیب طاہر ی نے جامعہ تعلیم القر ان وعائشہ صدیقہ للبنین واللبنات رامیال چکدرہ میں سالانہ ختم بخاری شر یف کے روح پر ور تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تو حید وسنت سے منور سینے باطل سے نہیں ڈرتے،قر آن مجید رشد وہدایت کا زر یعہ ہے۔مسلمانوں کے زوال کی بنیادی و جہ دین سے دوری ہے۔تقریب سے پر شیخ القر آن والحدیث مو لانا سمیع الحق پشاوری،مولانا شیخ عبد الرحیم،مفتی شفیع اللہ،سر پر ست جماعت اشاعت التوحید والسنتہ ادینزئی مو لا نا گل بادشاہ وفائی مہتمم جامعہ مولانا سمیع اللہ،مولانا قاری زاکر اللہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر 9طالبات نے ختم بخاری شر یف،30طالبات ناظرہ وترجمہ القر ان،40طلبہ نے ناظرہ اور تر جمہ قر ان تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں