0

مخالفین نفرت کی عینک اتارکر دیکھیں، عوام دوست ترقیاتی منصوبے نظر آئینگے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں پر عوام کاحق ہے، عوام پر کوئی احسان نہیں، عوام کاحق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے، تمام پسماندہ علاقوں کیلئے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی،بجلی،سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اسلئے عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اسکیمیں متعارف کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم عوام کے خادم بن کر عوام کی خدمت کررہے ہیں اور بحیثیت چیئرمین ڈیڈیک سوات عوامی مسائل اورمشکلات کے حوالے سے پوری معلومات رکھتا ہوں۔ عوام کی خدمت سے دل کو سکون ملتاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی۔ چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ مخالفین تعصب اور نفرت کی عینک اتارکر دیکھیں گے تو ان کو خود ہی پی ٹی آئی کی عوام دوست ترقیاتی منصوبے نظر آجائینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں