0

ملاکنڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا درگئی بازار میں مختلف خوردنی اشیاء کا معائنہ

درگئی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللّٰہ نے بدرگہ بازار میں مختلف خوردنی اشیاء کی دستیابی، قیمت، معیار، ناپ تول اور صفائی کا معائنہ کیا۔اسی طرح غاور کلے، بدرگہ اور قائدآباد کے علاقے میں مختلف پٹرول پمپس میں پٹرول کی گیج اور قیمت کا جائزہ لیا۔اور بدرگہ روڈ پر زیر تعمیر پل کا جائزہ کیا۔ اس کے علاوہ کچی کلے کوپر میں واقعہ بٹہ خشت کا بھی جائزہ لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں