0

نورنگ میں نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دیا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) نورنگ میں نامعلوم افراد نے الیکٹریشن دکان کے مالک کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ نورجمال ولد عبدالمنان سکنہ محلہ حبیب اللہ نورنگ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی محمد عمران خان کو گھرکے ساتھ الیکٹریشن کی دکان ہے ,گزشتہ شب نماز عشاء کے بعد گھر سے نکلا کچھ دیر بعد محمد عمران نے بھائی کامران کو فون پر بتایاکہ پریشر پمپ چالوہے اس کو بند کریں میں واپس گھر آرہا ہوں جب دوبارہ بھائی محمد عمران کے ساتھ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کررہاتھا تاہم وہ فون اٹینڈ نہیں کررہاہے،صبح ان کو معلوم ہواکہ ان کابھائی محمد عمران کی لاش عبداللہ کنڈی کی اراضی میں پڑی ہیں جو کسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں