0

پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں مہنگائی کی حدیں پار کردی

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی ضلع بنوں پروفیسر محمد اجمل خان اور نائب امیر اختر علی شاہ نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی قوم فاقے پر مجبور ہے پی ٹی آئی نے ملک میں مہنگائی کی حدیں پار کردی ہیں آئے روز پاکستانی قوم پر مہنگائی کا نیا نیا بم گرایا جارہا ہے جس کی وجہ سے قوم جماعت اسلامی کی قیادت کو آگے لانے چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار ککی خاص میں طفیل خان نے دیگر درجنوں افراد کے ہمراہ جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹر ی اشفاق خان,حافظ گل باز خان,جے آئی یوتھ کے اعجاز خان و دیگر بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس نہ حکومت ہے اور نہ ہی دیگر وسائل ہیں لیکن اس کے باوجود بھی عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور باقاعدہ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ملک پرنااہل لوگ مسلط ہیں موجودہ نااہل حکمران ملک کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں اور آغیاروں کے ایجنڈوں پر کام کررہے ہیں تعلیمی,صحت اور دیگر شعبوں کو تباہ و بربادکردیا ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو ہر ایک سے احتساب لیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں