0

چینی کی قیمت میں اچانک اضافہ

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی اور لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری بھی فی کلو چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لاہور میں چینی 5 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی، کراچی میں ایک ہفتے میں چینی 4 روپے تک فی کلو مہنگی ہوگئی۔کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے تک ہے جبکہ ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں بھی چینی 95 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق فیصل آباد میں 94 اور بنوں میں فی کلو چینی کی قیمت 93 روپے تک ہے، سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں چینی 92 روپے کلو تک میں فروخت ہورہی ہے۔خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں