0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2477835 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2477835ہو گئیں،مصدقہ کیسز8کروڑ73لاکھ 16ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 509875،کیسز2کروڑ86لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستور دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 156418ہو گئیں، کیسز1کروڑ10لاکھ 5ہزار ہو گئے۔روس میں 83293افراد لقمہ اجل بن گئے،کیسز41لاکھ 64ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں ہلاکتیں 246560ہو گئیں، کیسز1کروڑ1لاکھ 68ہزا ر ہو گئے۔برطانیہ میں 120580افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 41لاکھ 15ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں اموات84306، کیسز36لاکھ5ہزارسے بڑھ گئے۔سپین میں ہلاکتیں 67101ہو گئیں،کیسز31لاکھ33ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں اموات 95718 ہوگئیں جبکہ کیسز کی تعداد 28لاکھ9ہزار سے تک پہنچ گئی۔ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 73 لاکھ 16 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں