0

پشاور میں تین مرلہ مکان پر 5 افراد قتل

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے سربند لنڈی اخون احمد میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل کردئیے گئے۔پشاورپولیس کے مطابق پیرکو تین مرلہ گھر پر ہونیوالے اس واقعہ میں فائرنگ سے 5افراد کو قتل کردیاگیا،قتل ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گھر میں ہی پیش آیا۔ گھر کا سربراہ کرم شاہ علاقے میں چھولے فروش جبکہ ان کا بیٹا زبیر ویلڈنگ اورمستری کا کام کرتا تھا۔ملزم کی شناخت کرلی گئی اور گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں