0

پشتو زرغونہ غورزنگ تھانہ مالاکنڈ کے زیر اہتمام

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) پشتو زرغونہ غورزنگ تھانہ مالاکنڈ کے زیر اہتمام تھانہ میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک واک اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت فرید گل ننگیال یوسفزئے اور امجد شہزاد کر رہے تھے۔ واک میں شعراء ادباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء نے شرکت کی۔ شرکاء نے فلیکس اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت اور ضرورت پر نعرے درج تھے۔ شرکاء نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا کہ ایف اے ایف ایس سی تک پشتو کو لازمی مضمون قرار دیا جائے۔ ننگیال یوسفزئے اور امجد شہزا د اور دیگر مقریرین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتو صرف شعراء ادباء کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ زبان ہے۔ اور جب تک یہ عام آدمی کی زبان نہیں بن جاتی یہ ہر گز ترقی نہیں کر سکتی۔۔۔۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں